اسلام آباد : پمز اسپتال کے ڈاکٹر الطاف نے کہا ہے کہ جنید جمشید کے لواحقین ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد میت وصول کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پمزاسپتال کےڈاکٹرالطاف نےپریس بریفنگ کےدوران میڈیا کو بتایا کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید افراد میں سے ابتک تیرہ لاشوں کی شناخت مکمل ہوچکی ہے، مزید دو میتوں کی شناخت کاعمل ڈی این اے کے علاوہ جاری ہے۔
ڈاکٹرالطاف کا کہنا تھاکہ جنید جمشید کی میت کی شناخت ڈینٹل ہسٹری سے ہوئی، جبڑے، دانتوں کی ساخت اور فلنگ سے شناخت ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ لواحقین جنیدجمشید کی میت ڈی این اے رپورٹ کے بعد وصول کرینگے، میت کو انکی خواہش کیمطابق ڈی این اےٹیسٹ کے بعد حوالے کیا جائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ جن میتوں کی ڈینٹل ہسٹری یا میڈیکل ہوئی ہو تو انکے لواحقین پمز پہنچائیں، آسٹریلوی باشندے کی میت لواحقین کے رابطے پر سفارتخانے کو دی جائیگی۔
انکا کہنا تھاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل سترہ دسمبر تک مکمل ہو جائیگا۔
مزید پڑھیں : جنید جمشید کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی، بھائی
یاد رہے کہ گذشتہ روز طیارے حادثے میں شہید ہونے والے معروف مبلغ جنیدجمشید کی میت کی شناخت ہو گئی تھی،جنید جمشید کی میت کی شناخت چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی عمر کی جانچ کے ذریعے ہوئی۔
جس کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا تھا کہ بدھ کے روز ہمیں ڈی این اے رپورٹ مل جائے گی جس کے بعد ہم میت لے کر کراچی آجائیں گے، توقع ہے کہ نمازہ جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی، تاہم حتمی اعلان جب ہی کیا جائے گا۔
اس سے قبل جنید جمشید کے اہلیہ نیہا جنید کی بھی میت کی شناخت ہوگئی تھی اور ان کا جسد خاکی اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔