جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پنڈ دادن خان کے مزدوروں کا ڈیمز فنڈ کے لیے عطیہ: وزیرِ اعظم نے شکریہ ادا کیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنڈ دادن خان: پنجاب کے ضلع جہلم کے شہر پنڈ دادن خان میں فیکٹری کے مزدوروں نے قومی جذبے کے تحت وزیرِ اعظم کے ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے محنت کشوں نے قومی جذبے کے تحت ایک نئی مثال قائم کر دی، اپنی تنخواہوں میں سے ایک لاکھ روپے جمع کرکے ڈیمز فنڈ میں دے دیے۔

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے مزدوروں کے اس بے مثال جذبے پر خود ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے محنت کشوں کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

قبل ازیں پنڈ دادن خان کی ایک سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں نے اپنی ایک دن کی تنخواہ جمع کر کے چیک وزیرِ اطلاعات کو ملاقات میں پیش کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ’غریب وال سیمنٹ فیکٹری ایمپلائز یونین کے مزدوروں کا جذبہ قابل تحسین ہے، ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے پر شکریہ۔‘


یہ بھی پڑھیں:  ڈیم فنڈ: 3 ارب روپے کی رقم جمع ہونے کے قریب


وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ قوم کا مستقبل سنوارنے کے لیے مزدوروں کا جذبہ لائقِ تحسین ہے، ڈیمزکی تعمیر ملک میں تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے، تعمیرِ وطن کے لیے فراخ دلی کے مظاہرے پر پاکستانی قوم کو سلام ہے۔

واضح رہے کہ ڈیم فنڈ میں 3 ارب روپے کی رقم جمع ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے، اب تک سرکاری فنڈ میں دو ارب اکیانوے کروڑ چھیاسٹھ لاکھ اکہتر ہزار ایک سو باون روپے جمع ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں