تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے دوسری اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنالیے اور پروٹیز کے خلاف 200 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 28 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر عمران بٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عابد علی 13 رنز بنا کر کیشو مہاراج کا نشانہ بنے، اظہر علی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر کیشو مہاراج کو وکٹ دے بیٹھے، فواد عالم 12 رنز بناسکے، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لندے نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیشو مہاراج دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان ٹیم 201 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے، پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پروٹیز کے 54 رنز کے عوض پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے، اسی کے ساتھ ہی پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 71 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیمبا باوما نے 44 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے، وین میلڈر 33، ایڈم مکرام، 32، ٹیسٹ کپتان کوئنٹن ڈی کوک 29 رنز بناسکے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، مہمان ٹیم کے دو کھلاڑی رن آوٹ بھی ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان بابر اعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر نمایاں رہے تھے، جنوبی افریقا کی جانب سے انریخ نارکیا نے 5 اور کیشو مہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

https://youtu.be/GT8c0LadVqo

 

Comments

- Advertisement -