ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پنڈی ٹیسٹ: رضوان اور سعود کی شاندار سنچریاں

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی بلے بازوں محمد رضوان اور سعود شکیل نے شاندار سنچریاں اسکور کر لیں۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے کھیلے جا رہے پہلے میچ کے دوسرے روز نوجوان نائب کپتان سعود شکیل اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نہ صرف اپنی شاندار سنچریاں اسکور کیں بلکہ پاکستان کو بھی مشکل صورتحال سے نکالا۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سعود شکیل نے اس وقت بیٹنگ چارج سنبھالا تھا جب صرف 16 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تین وکٹیں گر چکی تھیں جن میں بابر اعظم اور کپتان شان مسعود کی وکٹیں بھی شامل تھیں۔

- Advertisement -

ایسے میں سعود شکیل نے صائم ایوب کے ساتھ مل کر 98 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کی تاہم 114 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 56 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر تجربہ کار محمد رضوان نے سعود شکیل کو جوائن کیا اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف پہلا دن مزید کسی نقصان کے کریز پر گزارا بلکہ دوسرے دن کا پہلا سیشن بھی انتہائی محتاط انداز میں کھیلا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

کھانے کا وقفہ ختم ہونے کے بعد محمد رضوان نے 143 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ یہ انہوں کے کیریئر کی تیسری ٹیسٹ سنچری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

رضوان کے سنچری مکمل کرنے کے کچھ دیر بعد ہی نائب کپتان سعود شکیل نے اپنی اننگ کو ٹرپل فیگر میں پہنچایا۔ انہوں نے سنچری بنانے کے لیے 195 گیندوں کا سہارا لیا۔

 

یہ ان کے کیریئر کی تیسری ٹیسٹ سنچری ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بھی اسکور کی تھی۔

 

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں