جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستان نے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 155 رنز بنا لیے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے کھانے کے وقفے تک پہلی اننگ میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنا لیے ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نا مکمل اننگ کا آغاز 3 وکٹوں پر 73 رنز سے کیا اور پہلے سیشن میں 4 وکٹیں گنوا کر 114 رنز کا اضافہ کیا۔

کپتان شان مسعود ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 26 رنز بنا کر شعیب بشیر کی وکٹ بن گئے۔ محمد رضوان نے 25، عامر جمال 14 اور سلمان علی آغا نے ایک رن بنایا، تینوں وکٹیں ریحان احمد نے حاصل کیں۔

- Advertisement -

کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے تھے اور اسے انگلینڈ کی پہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی 80 رنز درکار جب کہ صرف تین وکٹیں باقی ہیں۔ کریز پر نائب کپتان سعود شکیل 72 رنز کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے تین، شعیب بشیر نے دو جب کہ جیک لیچ اور اٹکنسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم پاکستانی اسپنرز کے جال میں پھنس کر 267 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جیمی اسمتھ (89) اور بین ڈکٹ (52) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اسپنرز کی گھومتی گیندوں کا سامنا کرنے سے قاصر رہا تھا۔

انگلش ٹیم کے پانچ بیٹر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے تھے۔ گس اٹکنس (39)، زک کرولی (29)، جیک لیچ (16) اور بین اسٹوکس (12) رنز ہی بنا سکے۔

پاکستانی اسپنرز نے مسلسل تیسری اننگ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم کو ٹھکانے لگایا۔ ساجد خان نے 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نعمان علی نے تین اور زاہد محمود نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگ کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا اور پہلے دن کے اختتام پر 46 رنز پر 3 وکٹیں گر چکی تھیں۔ عبداللہ شفیق (14)، صائم ایوب (19) اور کامران غلام (3) رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ پنڈی ٹیسٹ سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔ ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز بھی برابر رہے گی۔

پنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے ملتان ٹیسٹ کے وننگ اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں