جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

پنڈی ٹیسٹ میں رنز کا سیلاب کئی عالمی ریکارڈ بہا لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنڈی ٹیسٹ مہمان انگلینڈ کی فتح پر اختتام پذیر ہوگیا مگر 5 روز کے دوران رنز کے سیلاب میں کئی عالمی ریکارڈ بہہ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ مہمان انگلش ٹیم کے نام رہا اور انگلینڈ نے آخری روز میزبان ٹیم کو 74 رنز سے شکست دے کر 22 سال بعد پاکستانی سر زمین پر ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی۔

پنڈی ٹیسٹ میں رنز کا رنز دھواں دھار بارش کی طرح برسے اور رنز کے اس سیلاب میں کئی عالمی ریکارڈ بھی بہہ گئے۔

- Advertisement -

ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز ریکارڈ 506 رنز اور 4 سنچریاں اسکور ہوئیں جو مہمان ٹیم کی جانب سے بڑا کارنامہ رہا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے کسی میچ میں سنچریاں اسکور کیں۔

انگلینڈ کے اوپنر زیک کرولے 122، بین ڈکٹ 107، پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق 114 اور امام الحق 121 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ان کے علاوہ پہلی اننگ میں انگلش ٹیم کی جانب سے اولی پوپ 108 اور ہیری بروک 153 جب کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے 136 رنز اسکور کیے۔

پانچ روز تک ون ڈے کا مزا دیتے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 388.5 اوورز کا کھیل ہوا۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں 6.5 کی اوسط سے 657 اور دوسری اننگ میں 7.32 کی اوسط سے 264 رنز سات وکٹوں پر ڈکلیئر کی اننگز کھیلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

پورے میچ میں مجموعی طور پر 4.54 کی اوسط سے 1788 رنز بنے جو پانچ روزہ ٹیسٹ میں رنز کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں