منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو اسپن جال میں پھنسا کر 267 رنز پر ڈھیر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ پاکستانی اسپنرز کے جال میں پھنس گیا اور پوری ٹیم چائے کے وقفے کے بعد 267 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پنڈی میں کھیلے جا رہے تیسرے آور آخری فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے انگلینڈ ٹیم کو اسپن جال میں پھنسا کر پوری ٹیم کو پہلی اننگ میں 267 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

انگلینڈ کی پہلی اننگ ملتان ٹیسٹ کا ری پہلے ثابت ہوئی۔ جیمی اسمتھ 91 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بین ڈکٹ نے 52 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ ساجد اور نعمان کی جوڑی نے انگلش بلے بازوں اپنے سامنے ٹکنے نہ دیا۔ 5 انگلش بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ ساجد خان نے 6 وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 6 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ نعمان علی نے تین جب کہ زاہد محمود کے ہاتھ ایک وکٹ آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

- Advertisement -

میچ کے آغاز پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور آدھی ٹیم پہلے سیشن میں ہی پویلین لوٹ گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

زک کرولی اور بین ڈکٹ نے پہلی وکٹ کے لیے 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس پارٹنر شپ کو نعمان علی نے زک کرولی کو صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے توڑا۔ انہوں نے 29 رنز بنائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

بین ڈکٹ ایک اینڈ پر جمے رہے لیکن دوسرے اینڈ پر بلے باز آتے اور جاتے رہے۔ اولی پوپ (3)، جو روٹ (5) اور ہیری بروک (5) کی وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں جب کہ کھانے کے وقفے سے کچھ پہلے نعمان علی نے نصف سنچری بنانے والے بین ڈکٹ کی وکٹ لے کر انگلش بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے 52 رنز اسکور کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

کھانے کے وقفے کے بعد انگلش کپتان آل راؤنڈر بین اسٹوکس بھی ساجد خان کی گھومتی گیند نہ سمجھ سکے اور 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ 188 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے ایسا لگ رہا تھا کہ شاید انگلش ٹیم 150 کے اندر ہی آؤٹ ہو جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

تاہم اس موقع پر جیمی اسمتھ اور گس اٹکنسن نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 107 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کی۔ اس پارٹنر شپ کو نعمان علی نے توڑا اور اٹکنسن کو 39 کے انفرادی اسکور پر اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ لیگ اسپنر زاہد محمود نے جیمی اسمتھ کو سنچری نہ کرنے دی اور 91 رنز پر آؤٹ کر کے میچ میں اپنا پہلا شکار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

چائے کے وقفے کے فوری بعد ساجد خان نے ریحان احمد کو کلین بولڈ کر دیا اور پھر جیک لیچ کو 16 رنز پر رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ کرا کے انگلینڈ کی اننگ سمیٹ دی۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ پنڈی ٹیسٹ سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔ ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز بھی برابر رہے گی۔

پنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے ملتان ٹیسٹ کے وننگ اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں