اس سال کا پہلا پنک مون کا نظارہ آج دیکھا جائےگا۔
ماہر فلکیات کے مطابق پاکستان میں پنک مون آج رات 9 بجکر 8 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔ گلابی چاند کا نام موسمِ بہار میں کھلنے والے خوبصورت پھول فلوکس سے لیا گیا ہے۔
ماہر فلکیات جاوید اقبال نے بتایا کہ نام کی مناسب سے یہ چاند گلابی نہیں ہوتا بلکہ پنک مون ہرسال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنک مون کا نظارہ سورج غروب ہونے پر زیادہ دلکش ہوتا ہے اس وقت چاند کچھ زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے جسے’مون الیوژن‘کہا جاتا ہے اگلا مکمل چاند ’فلاورمون‘ کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔
گزشتہ سال 23 اپریل کو 2024 کا پہلا پنک مون دیکھا گیا تھا۔ پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے۔
برطانیہ، مشرقی یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں بھی پنک مون دیکھا گیا تھا۔