جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نوازشریف کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پیرپگارا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ راشدی نے کہا ہے کہ نواز شریف نااہل ہوچکے ہیں اب ان کا مستقبل نہیں، ہماری جماعت وفاق اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ذرائع مسلم لیگ فنکشنل کے مطابق پیرپگارا نے نواشریف سے منہ موڑ لیا ہے۔

آج ہونے والے پارٹی اجلاس میں اداروں سے ٹکراؤ کی صورت میں نوازشریف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل فی الحال وفاقی کابینہ سے الگ نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

پریس کانفرنس سے خطاب میں پیر پگارا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف اب وزارت عظمیٰٰ کے لیے نااہل ہوچکے ہیں اور ان کا کوئی مستقبل نہیں، نواز شریف پنجاب تک محدود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم کو کہا بھی تھا کہ مسلم لیگ کو ایک کرلیں، لیکن انہوں نے میری بات پر عمل نہیں کیا،پیرپگارا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سال 2018 میں عام انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وفاق کی واحد علامت فوج ہے اور میں وفاق اور فوج کے ساتھ ہوں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں