تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

PISA2020# پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز شو کی جھلکیاں

دبئی: ملک کے پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز  (پیسا) 2020 کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد متحدہ عرب امارات کی ریاست کوکا کولا ارینا میں کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری ، سیاسی رہنماؤں اور دبئی کے حکام نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

پہلے ایوارڈ شو کی تقریب 8 فروری کی رات منعقد کی گئی جس میں موسیقی، ڈانس پرفارمنس اور مزاحیہ اداکاروں نے پرفارم کیا۔

بہترین ڈرامہ، ڈرامہ اداکار و اداکارہ ایوارڈز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہر آفاق ڈرامے میرے پاس تم ہو کو بہترین ڈرامے کا ایوارڈ دیا گیا، اسی طرح ہمایوں سعید کو اسی ڈرامے کی وجہ سے بہترین اداکار اور عائزہ خان کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

کرٹک (منفی) کردار ایوارڈ

میرے پاس تم ہو کے عدنان صدیقی نے منفی کردار ادا کرنے پر پیسا 2020 کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ ثناء جاوید کو رسوائی ڈرامے کی وجہ سے ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا۔

مزاحیہ اداکار

اداکارہ نادیہ افغان، عدنان صمد خان کو مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

فوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی اور صوفی کلام پڑھنے والی گلوکارہ عابدہ پروین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

ماہرہ خان کو بہترین فلم اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایوارڈ شو کی تاریخ میں پہلی بار یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پر متحرک شخصیات کو بھی ایوارڈ دیا گیا

انسٹاگرام کی معروف شخصیت حرا عتیق کو بہترین انفلوئنسر، یوٹیوب چینل پی فار پکاؤ کو پرینک اسٹار،  زید علی اور ڈکی بھائی کو بہترین وی لاگر کا ایوارڈ دیا گیا۔

حرا مانی نے میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل سانگ گا کر لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

ارینہ کلب کے باہر اداکاروں کے فینز کی بڑی تعداد موجود تھی جس سے تمام ہی شخصیات نے باری باری ملاقات کی، ماہرہ خان مداحوں کے پاس پہنچیں اور اُن سے موبائل لے کر خود ہی سیلفی بنائی۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت ایوارڈ شو میں شرکت کی جبکہ سینیٹر فیصل جاوید خان بھی تقریب میں شریک تھے۔

علی ظفر کی فینز سے ملاقات

تقریب میں‌ پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے بھی شرکت کی

ریڈ کارپٹ

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں