منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ملتان ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالی ایئر ہوسٹس سے پستول کی گولیاں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان ایئرپورٹ پر فضائی میزبان کے سامان سے پستول کی 8 گولیاں برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں حکام نے تحقیقات کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایئر ہوسٹس نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 812 کے ذریعے دبئی جا رہی تھی، تلاشی کے دوران ان کے بیگ سے پستول کی 8 گولیاں اور ایک میگزین برآمد ہوا۔

ایئر ہوسٹس نے حکام کو اپنے بیان میں بتایا کہ غلطی سے گولیاں اور میگزین میرے پرس میں رہ گئیں۔ حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایئر ہوسٹس کو جانے کی اجازت دے دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں