تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فائرفائٹرز کیلئے 338 فٹ طویل پیزا تیار

سڈنی : آسٹریلیا کے شہری دو بہن بھائی نے فائر فائٹرز کو رقم عطیہ کرنے کےلیے 338 فٹ طویل پیزا تیار کرلیا۔

انسانوں میں ایک دوسرے سے محبت، ہمدردی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کا جو جذبہ ہوتا ہے وہ بعض اوقات خود انسانوں کو بھی حیران کردیتا ہے۔

ایسا ہی ایک منظر آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی سڑک پر دیکھنے میں آیا جہاں دو بہن بھائی نے خوفناک آتشزدگی پر قابو کے دوران جانیں قربان کرنے والے فائرفائٹرز کی مدد کےلیے طویل ترین پیرا تیار کرکے انسانیت کی انوکھی مثال قائم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیزا پیری اور روزمیری نامی دو بہن بھائیوں نے مسلسل 4 گھنٹوں کی محنت سے تیار کیا، جو پیلیگزینیز اٹالین کے نام سے پیزا ریسٹورنٹ چلاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے 338 فٹ طویل پیزا ایک کنوینئر اوون کی مدد سے تیار کیا ہے، جس میں 90 کلوگرام آٹا لگا ہے جبکہ اس پیزا کو 4 ہزار سلائس میں کاٹ کر مجمع میں ہی تقیسم کردیا گیا تھا۔

View this post on Instagram

🚩🚩 @pellegrinisitalian 🚩🚩 🍕 100m Margherita Pizza Record 🍕 . Welcome to the neighbourhood old Pel – with a 100m continuous pizza party that is 😅 over 400kgs and 4hrs of dough, sweat and cheers went into this masterpiece that's taken weeks of planning and days of practice to achieve. Not only an impressive feat of culinary endurance – but a pizza the pie also went to Rural Fire Services with gold coin donations being accepted for a slice of pizza at the end of the cook. The HUGE team effort it took from everyone – some 5hr efforts some 5minute efforts – to shuffle the cooked dough down the table was mammoth and it couldn't have been achieved without everyone involved along the way. Restaurant opens to the public tomorrow – keen to head back for some of the best pizza and pasta Sydney's south has to offer! . @petragroup_ #pellegrinis #worldrecord #recordbreaking #pizza #continuouspizza #margherita #italian #southvillage #kirrawee #theshire #new #grandopening #charity #bushfireappeal #dough #cheese #sauce #basil #planning #huge #onehundredmetres #sydneyfood #teampixel #chewcrewmedia #pasta #tastemademedoit #foodnetwork @foodbible @foodnetwork @ladbible @complex @thrillist @foodyfetish @pizza

A post shared by Sir Eats-a-lot (@issac_eatsalot) on

غیر میڈیا کے مطابق اتنا طویل پیزا تیار کرنے کا مقصد کئی ماہ سے لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کے دوران لقمہ اجل بننے والے فائرفائٹرز کےلیے رقم جمع کرنا تھا۔

مجمع میں موجود 3 ہزار افراد نے نیو ساؤتھ ویلز رورل فائر سروس کے لیے عطیات دئیے۔

پیری میو کا کہنا تھا کہ 338 فٹ طویل پیزا نے عالمی ریکارڈ تو نہیں توڑا اور نہ ہی ہمارا مقصد عالمی ریکارڈ تھا، اس تقریب کا مقصد فائر فائٹرز کےلیے فنڈز جمع کرنا تھا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ کئی ماہ سے خوفناک آگ بھڑکی ہوئی ہے جو اب تک جنگل کے 501 کروڑ سے زائد جانوروں کو جلا کر ہلاک کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -