تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی کے 8303؛ حادثہ سے قبل کے اینی میشن مناظر سامنے آگئے

کراچی: پی آئی کے تباہ ہونے والے طیارے کے حادثہ سےچند منٹ قبل ریکارڈ کیے گئے اینی میشن مناظر سامنے آگئے۔

ایئرٹریفک کنٹرول اینی میشن مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ ایئر پورٹ پر لینڈ کرنےکےبعد دوبارہ ہوا میں بلندہوتا ہے، پائلٹ کنٹرول ٹاور کو دوبارہ لینڈنگ کرنے کی اطلاع دیتا ہے۔

کنٹرول ٹاور جہاز کو 3 ہزار فٹ کی بلندی پر رکھنے کا کہتا ہے اور طیارہ گھوم کر دوبارہ ایئر پورٹ کی طرف مڑتا ہے، اس دوران جہاز 3 ہزار کی بجائے 2 ہزار اور پھر 1800 فٹ کی بلندی پر آجاتاہے جس پر کنٹرول ٹاور پائلٹ کو کم بلندی کی وارننگ دیتا ہے۔

پائلٹ اچانک سے انجن فیل ہونے کی اطلاع دیتا ہے اور پھر "مے ڈے مے ڈے” کی کال دیتا ہےجس کے بعد طیارہ میپ سے غائب ہوجاتا ہے۔

پی آئی اے کا طیارہ 22 مئی کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں‌ 97 افراد جاں‌ بحق ہوئے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے، وزیر اعظم کے حکم پر طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات جاری ہیں۔

ایئرکموڈور عثمان غنی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے، ٹیم میں ونگ کمانڈر ملک محمد عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی ناصر مجید بھی شامل ہیں، تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر حکومت کو ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں