اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف سے قرض منظوری کے اثرات ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی مضبوط

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی‌: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض منظور ہونے پر ڈالر 2 روپے 37 پیسے سستا ہوکر 275 روپے کی سطح پر آگیا۔

فصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف بورڈ) کی جانب سے پاکستان کو اسٹینڈبائی ارینجمنٹ قرض کی منظوری کے اثرات کرنسی مارکیٹ پر نمایاں نظر آئے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ کھلتے ہی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

- Advertisement -

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے تینتیس پیسے کمی ہوئی اور ڈالر دو سو پچھتر روپے پندرہ پیسے پر آگیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینک درآمد کنندگان کو ڈالر 275 روپے 50 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپے سستا ہوکر 279 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

گذشتہ روز انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں ڈالرایک روپے نوپیسے سستا ہو کر دو سو ستتر روپے اڑتالیس پیسے پربند ہوا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے سستا ہوکر دو سو اسّی روپے پر فروخت ہوا تھا، ماہرین کا کہنا ہے درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالرکی طلب میں اضافہ توہے مگرسپلائی بہترہونے کی وجہ سے قیمت میں کمی آرہی ہے۔

خیال رہے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی معاہدہ کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو جلد جاری کردی جائے گی۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو نو ماہ میں تین ارب ڈالر ملیں گے، ایک قسط عبوری حکومت جبکہ ایک قسط نئی حکومت کو جاری کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں