اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

یو اے ای میں سیاحوں کیلیے بہترین مقامات

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: اگر آپ اپنی چھٹیاں متحدہ عرب امارات میں منانا چاہتے ہیں تو یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی میں بہترین سیاحتی مقامات موجود ہیں، جہاں آپ اپنی چھٹیوں کو یاد گار بناسکتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کو یہ نہیں معلوم کہ ابوظہبی میں کونسی جگہیں ہیں، تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں جہاں وزٹ کرکے آپ اپنی چھٹیوں کو یادگار بناسکتے ہیں۔

ٹریول کمپنی TripAdvisor نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں سیر کیلئے سب سے بہترین مقامات کی فہرست جاری کی ہے، فہرست میں شیخ رائد گرینڈ مسجد، فراری ورلڈ ابوظہبی، یاس واٹر ورلڈ، وارنر برادرز ورلڈ ابوظہبی، CLYMB ابوظہبی اور قصر الوطن کو سیاحوں کیلئے بہترین مقامات قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی بھی دنیا بھر میں سیاحت کے حوالے سے مشہور ہے، گزشتہ برس جاری ہونے والی فہرست میں دنیا کے 100 بہترین سیاحتی شہروں میں دبئی دوسرے نمبر پر تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں