بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کیا پلان تھا؟ عماد وسیم نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، بولرز نے اچھا آغاز فراہم کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف وکٹ کے مطابق فاسٹ بولر پلان کا حصہ تھے، پلان کے مطابق بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

عماد وسیم نے کہا کہ جو کلارک نے بہترین بیٹنگ کی اور بابر اعظم نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔

کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی ملک میں ابھر کر سامنے آرہے ہیں جس کی خوشی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹیں جلد گرنے کے باعث اچھا ٹارگٹ سیٹ نہیں کرسکے، اپنے بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مل کر پلاننگ کروں گا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ سوچا تھا مگر وکٹیں جلد گرنے سے ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے، اگلے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی، ارشد اقبال کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں