کراچی : عیدالاضحی پر سیکیورٹی اور کھالیں جمع کرنے کا پلان ترتیب دے دیا گیا، چرم قربانی کو اکٹھا کرنے اور منتقلی پر تحریری اجازت ناموں کو چیک کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی پر سیکیورٹی اور کھالیں جمع کرنے کیلئے وزارت داخلہ سندھ نے پلان ترتیب دے دیا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے بتایا کہ رجسٹرڈ ادارے، تنظیمیں اور مدارس ضابطہ اخلاق پرعملدرآمدیقینی بنائیں، چرم قربانی کو اکٹھا کرنے اور منتقلی پر تحریری اجازت ناموں کو چیک کیا جائے۔
ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ضروری دستاویزات کی چھان بین کےعمل کو کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے،
انھوں نے مزید کہا ہے کہ سی پی او میں مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سے نگرانی مزید مؤثر بنایا جائے۔