جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا پلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنےکا پلان تیار کر لیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حکومت نے نیاطریقہ اپنا لیا۔ اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کیلئےخط جاری کیا گیا ہے۔

نئے پلان کیلئے اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کی گئی ہیں۔

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 7 روز بعد کے پلان کو مسترد کر دیا ہے۔ چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا ہم نے15 روز کے بجائے 30 روز پر قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس تباہ ہوجائیں گے ایسے فیصلے نہ کئےجائیں جس سےمسائل پیدا ہوں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں