لندن : برطانیہ میں چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کےجنوب میں بکنگ ہمپشائر کے علاقے میں چھوٹا طیارہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر گرگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار دو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جہازاورہیلی کاپٹرکاملبہ ویدسڈن نامی گاؤں میں بکھرا پڑا ہے، علاقے سے ملبے کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، امدادی کارروائیوں کے باعث اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جاری ہے۔