منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

کرونا کا خوف: شہری نے اہلخانہ کیلئے پورا طیارہ بک کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : انڈونیشین شہری نے کرونا میں مبتلا ہونے کے خوف سے اپنے اور اہلیہ کےلیے مسافر طیارے کی تمام ٹکٹس خرید لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے بالی جانے والی مسافر پرواز میں پیش آیا، جس میں صرف دو مسافر ہی سوار تھے۔

رچرڈ ملجاڈی نامی انڈونیشین شہری نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اہلیہ کی تصاویر کے ساتھ طیارے کی تصاویر بھی شیئر کی جس میں اس نےبتایا کہ کرونا سے بچنے کےلیے اس نے 12 بزنس کلاس اور 150 اکانومی کلاس کے ٹکٹ خریدے ہیں تاکہ کرونا سے محفوظ رہ سکیں۔

ملجاڈی نے یہ ٹکٹس کتنے کے خریدے رقم واضح نہیں کی لیکن اتنا ضرور بتایا کہ یہ ٹکٹس مجھے بہت سستی ملی، اگر میں چارچرڈ طیارہ بک کرتا تو وہ مہنگا پڑتا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں