جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

طیارہ حادثہ: بینک آف پنجاب کے صدر معجزانہ طور پر محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان انٹرنیشل ایئرلائن(پی آئی اے) کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں خوش قسمتی سے بینک آف پنجاب کے صدر کی زندگی بچ گئی۔

طیارے میں سوار ظفر مسعود کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی والدہ کو فون کرکے اپنی خیریت بتائی۔ بینک آف پنجاب کے صدر کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ، وزیراعظم کا فوری تحقیقات کا حکم

خیال رہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں اب تک کتنی اموات ہوئیں اور کتنے افراد زخمی ہیں اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا۔ البتہ جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں لائی گئی لاشوں کی تعداد11 ہوگئی ہے۔

متعدد زخمی افراد بھی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب جناح گارڈن میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی آرہی تھی، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ سول ایوی ایشن، ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں طیارہ گرنے کی جگہ پہنچ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں