تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

امریکا میں‌ طیارہ حادثہ، معجزانہ طور پر تمام مسافر اور عملہ محفوظ

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن سے اڑان بھرنے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے علاقے ہیوسٹن ائیرپورٹ کےقریب چھوٹاطیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا، حادثے کے بعد جہاز کو آگ لگ گئی تھی۔

معجزانہ طور پر طیارہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، طیارے کے عملے کے تین ارکان سمیت 21 افراد باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ایم ڈی 87 طیارے میں اڑان بھرنے میں بعد آگ لگ گئی تھی، جس نے فوری طور پر کیٹی کے قریب ایئرپورٹ کے کچے علاقے میں لینڈنگ کی۔

طیارے میں 18 مسافر بھی سوار تھے، جنہیں بروقت ریسکیو کرلیا گیا، خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر کو خراش تک نہیں آئی۔

ایوی ایشن حکام نے طیارہ حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور ٹیم کو تین روز کے اندر ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نجی کمپنی کی زیرملکیت طیارے کو 2015 میں اڑان کی اجازت ملی تھی، جس میں 172 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہ دو انجنوں پر مشتمل ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں