کراچی: پی آئی اے طیارے کے حادثے سے متعلق ائرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے لاہور ائرپورٹ پر بھی شواہد اکھٹا کرنا شروع کردیے، تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی اے کی بدقسمت پرواز پی کے8303لاہور سے اڑان بھرنے سے لےکر طیارے حادثے کے مقام تک تمام شواہد طلب کرلیے۔
لاہور پر موجود ائر ٹریفک کنٹرولر اور کپتان کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیف آپریشن آفیسر سے ایئر ٹریفک کنٹرولر کا ڈیوٹی روسٹر بھی طلب کرلیا ہے۔
پچھلے ایک ماہ کا روسٹر بھی مانگا گیا ہے جس میں ادارے کی جانب سے روسٹر میں مبینہ تبدیلیاں کی گئی تھی، 5شفٹ کے روسٹر کو 10شفٹ پر مبنی کیا گیا تھا وہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔
روسٹر کے مطابق افرادی قوت کی کمی بتائی گئی، اپروچ کنٹرول ٹاور، ٹیم لیڈر، ٹاور کنٹرولر، وہاں بھی افرادی قوت کی کمی تھی۔