تازہ ترین

نازکالائنز میں سیاحوں کا طیارہ تباہ

پیرو کے مشہور سیاحتی مرکز کی سیر کو جانے والے غیرملکی سیاحوں کا طیارہ گرِ کر تباہ ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحرائے نازکا کے حسین قدرتی نظاروں کا خواب سجائے سیاحوں نے پرائیویٹ کمپنی کے طیارے میں اڑان بھری تو یہ سفر ان کا آخری ثابت ہوا۔

ریشے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والے ایروسانتوس سیاحتی کمپنی کا طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تمام سوار افراد ہلاک ہو گئے۔

Seven dead as plane crashes near Peru's Nazca Lines - Taipei Times

کمپنی کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ طیارے میں 5 غیرملکی سیاح اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے۔ سیاحوں کا تعلق ہالینڈ اور چلی سے تھا۔

طیارہ ایک انجن والا تھا جو پہلے بھی کئی بار سیاحوں کو نازکا لائنز کی سیر کروانے کے لیے استعمال ہو چکا تھا۔ نازکا لائنز نونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے اور درجنوں طیارے یہاں سیاحوں کو لے کر پہنچتے ہیں۔

Tour plane crashes in Peruvian desert, 7 people on board die - Newsdelivers

نازکالائنز اپنی وسیع زمینی شکلوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے جنہیں جیٹ طیاروں سے بہترین انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -