جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

امریکا میں طیارہ گاڑی سے ٹکرا کر تباہ، ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں چھوٹا طیارہ گاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں ایچ اے 420 چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے دوران گاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت طیارے میں سوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق طیارے کے پائلٹ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

طیارہ حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جبکہ فائر بریگیڈ حکام نے کئی گھنٹوں تک سڑک کو بلاک کرکے آگ پر قابو پایا۔

طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 43 سالہ اسپینسر، 48 سالہ رسٹن رینڈؒل، 44 سالہ ڈریو کمبال اور 12 سالہ گراہم کمبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ اے 420 بزنس جیٹ ہے، جس میں چھ سیٹیں ہیں اور 1600 میل اس کی رینج ہے جس کی رفتار 483 میل فی گھنٹہ ہے، یہ مینوفیکچرر ہونڈا جیٹ کی طرف سے تیار کردہ پہلا طیارہ بھی تھا۔

ایف ایف اے، نیشنل ٹرانسپورٹیشدن سیفٹی بورڈ، اور پولیس طیارہ حادثے کی تحقیقات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں