اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

دوران پرواز طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست نیو جرسی کے نیوارک ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد FedEx کارگو جیٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرواز کرنے والے طیارے کے انجن میں آگ لگی ہے اور کسی چیز کے پھٹنے کی آواز آ رہی ہے۔

فلائٹ ڈیٹا کے اعداد و شمار کے مطابق طیارہ ایک اندازے کے مطابق نو منٹ تک ہوا میں رہا، بعد میں اسے ہنگامی لینڈنگ کرنے کا کہا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کہتی ہیں کہ ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ کارگو جیٹ کے انجن میں آگ لگنے کی وجہ پرندے سے ٹکرانے سے لگی۔

حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد احتیاطاً ہوائی ٹریفک کو کچھ دیر کیلیے روک دیا گیا تھا لیکن صورتحال معمول پر آنے کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں