سوشل میڈیا پر گردش کرتے ایک ویڈیو کلپ میں صارفین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک مسافر طیارہ پُل کے نیچے پھنسا ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو بھارت کی ریاست بہار کے شہر موتیہاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوائی جہاز پُل کے نیچے پھنس گیا ہے اور اسے دیکھنے کیلیے شہری جمع ہیں۔
ناکارہ طیارے کو ریاست آسام سے بہار منتقل کیا جا رہا تھا۔ گاڑیوں کی مدد سے کھینچ کر اسے ایک پُل کے نیچے سے گزارنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ پھنس گیا۔ اس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
#BIHAR मोतिहारी में हवाई जहाज फ्लाईओवर के नीचे फंसा, देखने को लगी भीड़:
मोतिहारी के लोगों ने सुबह-सुबह देखा अजीब नजारा, पुलिस ने पहुंचकर किया रेस्क्यू pic.twitter.com/ByuoaVLrb9
— FirstBiharJharkhand (@firstbiharnews) December 29, 2023
شہریوں کی بڑی تعداد یہ خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی اور اس منظر کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ریاست آندھرا پردیش میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب طیارے کو انڈر پاس سے گزارنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن وہ پھنس گیا تھا۔
طیارے کو کوچی سے حیدر آباد منتقل کیا جا رہا تھا۔