ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی ایک مصروف شاہراہ پر ہوائی جہاز پیڈسٹرین برج کے نیچے پھنس گیا اور ریسکیو اہلکار ایئربس طیارے کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کرتے رہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ہوائی جہاز کو ٹرالر پر رکھ کر لے جایا جارہا تھا اور ٹرالر جب ایک پیڈسٹرین برج کے نیچے پہنچا تو اس کے نیچے پھنس گیا۔

- Advertisement -

ٹرالر ڈرائیور نے طیارے کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کے لیے ٹرالر کو مزید آگے نہیں بڑھایا اور ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارےکے پل کے نیچے پھنسنے کی وجہ ٹرالر پر طیارے کا لوڈ ہونا نہیں تھا بلکہ ٹرالر کے ٹائر بڑے تھے جس کی وجہ سے ہوائی جہاز پیڈسٹرین برج کے نیچے پھنس گیا۔

ڈرائیور کی جانب سے ٹرالر کے ٹائروں کو دوبارہ کھولا گیا اس میں دوسرے ٹائر لگائے گئے جس کے بعد ہوائی جہاز باآسانی پل کے نیچے سے گزر گیا۔

ہوائی جہاز کے پل کے نیچے پھنسے ہونے پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے اور سوشل میڈیا پر قہقہوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں