لاہور: اسلام آبادجانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پروازکو مسافروں کے جھگڑے کے سبب لاہورمیں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق قطرایئرلائن کیو آر 614 میں دورانِ پرواز باپ بیٹے کا عملے سے جھگڑا ہوا جس کے سبب پرواز کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک شخص نے جہازکی کھڑکی کا شیشہ توڑدیا جس کی وجہ سے پرواز جاری رکھنا ممکن نہ رہ سکا۔
پرواز لینڈ کرتے ہی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے جہلم سے تعلق رکھنے والے خالد حسین اورخرم خالد کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔