جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں سے پرزے چوری ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں کے پنکھے پروپیپلرز اور دیگر سامان چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں سے پرزے چوری ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ کے کے ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں کے پنکھے پروپیپلرزاور دیگر سامان بھی چوری ہوگئے۔

کروڑوں روپے مالیت کے جہازوں پر مٹی کے ڈھیر لگا ہے، ایوی ایشن کمپنی کی جانب سے سیل کرنے کے بعد جہازوں کی نگہبانی سی اے اے نہ کرسکا۔

- Advertisement -

نجی ایوی ایشن کمپنی کے جہاز کھڑے کھڑے خراب ہوگئے اور ٹائر بھی پنکچر ہے، نجی ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں کو سی اے اے حکام کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

مٹی تلے دب کر جہازوں کو اڑنے میں مدد دینے والے پنکھے بھی چوری ہوگئے ہیں۔

کمپنی کو سی اے اے چند سال قبل سیل کیا تھا ، سیل کرنے کے بعد کمپنی کے طیاروں،سامان کی ذمہ دارسی اے اےہوتی ہے تاہم سی اے اے حکام نے کمپنی کو سیل کرکے کھنڈر بنادیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں