بھارت میں ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے تھائی لینڈ سے آنے والے مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد کرلیے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر تھائی لینڈ سے 16 زندہ سانپ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جسے ناکام بناکر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بھارت میں دوران پرواز زندہ سانپوں کو اسمگل کرنے کا ایک ماہ کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے زندہ سانپوں میں سے اکثر پالتو جانوروں کی مارکیٹ میں فروخت ہوتے ہیں اور ان میں زیادہ تر غیر زہریلے ہیں یا پھر ان کا زہر اتنا کمزور ہے کہ انسانوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔
رپورٹس کے مطابق ان میں گارٹر سانپ، رائنو ریٹ سانپ اور کینیا کا سینڈ بوا شامل ہیں۔
اس سے قبل بھی بھارت میں شمس آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین مسافروں کے سامان سے زہریلے سانپ برآمد کئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو خواتین بنکاک سے حیدرآباد پہنچی تھیں جن کے لگیج میں دوباسکٹس موجود تھیں، کسٹم حکام نے ان باسکٹس کا معائنہ کیا تو ان میں دو زہریلے سانپ موجود تھے۔
شہری نے سانپ کو ہاتھ سے پکڑ کر نہر سے نکال لیا، ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران
کسٹم حکام نے دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا تھا اور سانپوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ سانپوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔