تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دوسری عالمی جنگ میں تباہ ہونیوالا طیارہ 80 سال بعد مل گیا

گزشتہ صدی میں ہونے والی دوسری عالمی جنگ میں تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ بالآخر 80 سال بعد بحیرہ روم سے مل ہی گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 80 سال قبل جنگِ عظیم دوم کے دوران بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہونے والے رائل ایئر فورس کے بمبار طیارے کو تلاش کرلیا گیا ہے، جون 1942 میں تباہ ہونے والا مارٹِن بالٹی مور نامی طیارہ امریکا میں بنا تھا لیکن رائل ایئر فورس کے زیر استعمال تھا۔

یہ ملبہ 2016 میں اپنی اعلیٰ حالت میں ملا تھا تاہم متعلقہ حکام کے مطابق مکمل تصدیق سے قبل اس سے متعلق کسی سے بات نہیں کی گئی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ عظیم دوم کا اور کوئی مارٹن بالٹی مور اس سے بہترین حالت میں موجود نہیں ہے۔

اس تاریخی طیارے کی دریافت کے حوالے سے متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک سِسیلی کے سمندروں میں جنگِ عظیم دوم میں تباہ ہونے والے کسی جہاز کا ملبہ اصل حالت میں موجود نہیں ہے، جہاز کے متعلق نتائج جنگی ریکارڈ کے مجموعے، ملبے کے نئے سروے اور عینی شاہد کی گواہی پر مبنی ہیں جس نے 80 سال قبل اس جہاز کے تباہ ہونے کے مناظر دیکھے تھے۔

مذکورہ بمبار جہاز نے اپنی آخری اڑان 15 جون 1942 کو رات 12 بج کر 45 منٹ پر مالٹا کے لوقا ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی لیکن ممکنہ طور پر گولہ لگنے یا انجن فیل ہونے کی وجہ سے سمندر میں برد ہوگیا تھا، یہ طیارہ جس وقت سمندر میں گِرا اس وقت اس میں 4 افراد سوار تھے، جن میں دو کا تعلق رائل ایئر فورس، ایک کا تعلق رائل آسٹریلین ایئر فورس اور ایک کا رائل کینیڈین ایئر فورس تھا۔

Comments

- Advertisement -