اتوار, ستمبر 15, 2024
اشتہار

ویڈیو: مسافر خواتین نے رونے والی بچی کو دوران پرواز ٹوائلٹ میں بند کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بعض اوقات کسی بچے کے بہت زیادہ رونے پر عجیب و غریب صورت حال پیدا ہو جاتی ہے، چین کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مسافر خواتین نے ایک رونے والی بچی کو دوران پرواز ٹوائلٹ میں بند کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون بچی سے کہہ رہی ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں باتھ روم سے نکل سکتی ہے جب وہ رونا بند کر دے گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ وہ والدین جن کے بچے رو رہے ہوں، ان کی ضروریات اور دوسرے مسافروں کے حقوق کے درمیان کس طرح توازن قائم کیا جائے تاکہ پرواز کو پر سکون رکھا جا سکے۔

- Advertisement -

یہ واقعہ 24 اگست کو جنوب مغربی چین کے شہر گیانگ سے شنگھائی جانے والی پرواز میں پیش آیا تھا، جس پر دو خواتین پر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے لیے تنقید کی جا رہی ہے، انھوں نے ایک روتی بچی کو اس کی دادی سے الگ کیا اور اسے ڈومیسٹک فلائٹ میں طیارے کے ٹوائلٹ میں بند کر دیا۔

کسی خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں لڑکی کو روتے ہوئے اور بند ٹوائلٹ کے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف جونیاؤ ایئر لائنز نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ بچے کو اس کی دادی کی رضامندی سے ’تعلیم‘ کے لیے ٹوائلٹ لے جایا گیا تھا۔

ایک خاتون نے واقعے سے متعلق بتایا کہ بچی اتنی شدت سے رو رہی تھی کہ کئی مسافروں کو کانوں ٹشو ٹھونسنا پڑا، کچھ مسافر شور سے بچنے کے لیے طیارے کے پچھلے حصے میں چلے گئے تھے۔ تاہم آن لائن ردعمل کے بعد اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں