پرتگال میں ایئر شو کے دوران کرتب دکھاتے دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال ایئر فورس نے طیاروں کو ناخوشگوار حادثہ پیش آنے کی تصدیق کرتے ہوئے مختصر اعلامیہ جاری کیا۔
علامیے میں کہا گیا کہ ایئر فورس انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کرتی ہے کہ شام 4 بج کر 5 پر بیجا ایئر شو میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، شو میں کُل چھ طیاروں نے حصہ لیا تھا۔
- Advertisement -
پرتگالی میڈیا نے بتایا کہ حادثے میں ایک پائلٹ موقع پر ہی جان سے گیا۔
ایئر فورس نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود رہیں جبکہ بیجا ایئر شو کے منتظمین نے تقریب کو منسوخ کر دیا۔
شو میں موجود ایک سوشل میڈیا صارف نے موقع کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔