تازہ ترین

شعلوں میں لپٹا مسافر طیارہ پرواز کرتا رہا، ویڈیو وائرل

منیلا: فلپائن میں شعلوں میں لپٹا مسافر طیارہ پرواز کرتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی دارالحکومت منیلا میں مسافر طیارے کے ایک انجن میں اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد آگ بھڑک اٹھی، طیارے میں 347 مسافر سوار تھے۔

طیارے کے ایک انجن میں آگ لگنے کے بعد پائلٹ نے لاس اینجلس کے ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرکے مسافروں کی زندگی بچالی۔

لاس اینجلس ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق فلپائن کی ایئرلائن پی ار 113 کے بوئنگ 777 طیارے کے ایک انجن میں آگ لگی تھی۔

https://www.facebook.com/manilabulletin/videos/2662936103764600/

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگنے کے سبب مسافر خوف زدہ تھے۔

مسافر کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ محو پرواز ہے اور اس کے انجن سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔

پی اے ایل ترجمان سیلو ویلالونا کے مطابق 347 مسافر اور 18 کریو ممبر محفوظ ہیں اور انہیں ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -