تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

خلائی فضلے کی صفائی کیلئے منصوعی سیارہ تیار

لندن : زمین کے مدار میں گردش کرنے والا فضلہ خلائی سائنسدانوں کےلیے پیچیدہ مسئلہ بن گیا,جس سے نجات کیلئے سائنسدانوں نے سیٹلائٹ منصوبہ شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ایک کمپنی نے زمین کے مدار میں گھومنے والے فضلے سے نجات کےلیے مصنوعی سیارے کا انوکھا منصوبہ جمع کرا دیا۔

دی کلا نام کے مصنوعی سیارہ کا منصوبہ پیش کیا ہے جو زمین کے مدار میں زیرِ گردش اجسام کو جمع کرے گا۔

ماہرین ہر ماہ کوئی نہ کوئی راکٹ یا سیٹلائٹ زمینی مدار میں بھیجتے ہیں اور یہ سلسلہ دہائیوں سے جاری ہے۔ یہ اشیا ناکارہ ہوجاتی ہے، راکٹ پھٹنے سے ان کے ٹکڑے واپس زمین تک نہیں آتے اور اس طرح مسلسل زمین کے گردچکر کاٹتے رہتے ہیں۔

برطانوی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق چھوٹے بڑے سولہ کروڑ ٹکڑے زمین کے مختلف مداروں میں گردش کررہے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ دی کلا ’کلیئر اسپیس ون ‘ نامی سیارہ سنہ دو ہزار پچیس میں مدار میں بھیجا جائے گا تاکہ ان اجسام کو جمع کرے۔

دی کلا اپنے پنجوں سے خلائی کوڑے کو اندر کھینچے گا اور اسے تلف کرے گا یا زمین تک لے کر واپس آئے گا۔

Comments

- Advertisement -