تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کون لوگ پلازمہ عطیہ کرسکتے ہیں، کیا اس کا صحت پر کوئی اثر پڑتا ہے؟ جانیے اہم معلومات

اسلام آباد: این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹرطاہرشمسی نے کہا ہے کہ پلازمہ عطیہ کرنے سے صحت کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی کمزوری ہوتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں کرونا کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس شدت کی جانب بڑھ رہاہے، آئندہ چنددن میں زیادہ مریض رجسٹرڈ ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا کے علاج میں اہم پیش رفت

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے پلازمہ کی طلب کی جارہی ہے جبکہ ہمیں پلازمہ عطیات میں کمی کا سامنا ہے، اب تک تقریبا! چالیس صحت یاب لوگوں نے پلازمہ عطیہ کیے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ہمیں تقریباً 2 ہزار تک افرادکے پلازمہ کے عطیات کی ضرورت ہے، ہمیں عوام کو یہ بتانا ہوگا کہ پلازمہ  عطیہ کرنے والے کی صحت کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی کمزوری ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شخص جس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا وہ چودہ روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -