بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب بھر میں آج سے پلاسٹک بیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے، صوبے میں کوئی انڈسٹری پلاسٹک بیگ نہیں بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھرمیں آج سے”سے نو ٹو پلاسٹک” مہم کا آغاز ہوگیا۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نےپالیسیز،کیسز،ریسرچ اسٹڈیزپرایکشن پلان بنایا، آج پورےپنجاب میں پلاسٹک بیگ پرپابندی لگادی گئی ہے ، اب آپ نے پلاسٹک کواستعمال نہیں کرناعادت کوتبدیل کرناہے، پلاسٹک جلتاہےتواس سےپیداہونےوالی گیس کینسرکاسبب بنتی ہے۔

- Advertisement -

غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری،،پروڈیکشن، تریسل اورخریدوفروخت پر پابندی کے لیےمیکنزم پرسختی سے عملدرآمد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوردیگرفوڈ پوائنٹس پرگاہکوں کوپلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پر سخت پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنےوالے ہوٹلوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے گا ساتھ ہی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اوربھاری جرمانے ہوں گے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت پلاسٹک بیگز کے متبادل فراہم کرے تاکہ انکی دکانداری متاثر نہ ہو۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ماحولیاتی تحفظ کےعالمی دن کےموقع پر پیغام دیتےہوئے کہا ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے چیلنج ہے، اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا، عوام کرہ ارض کی حفاظت کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آج سے پلاسٹک کےاستعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کردی ہے۔ پلاسٹک کے استعمال سےماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔نو ٹو پلاسٹک مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے۔

انھوں نے کہا کہ پلاسٹک پر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا جبکہ ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی ساتھ ہی پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں