منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

فضائی مسافروں کے سامان کی لازمی پلاسٹک ریپنگ کے احکامات منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے سامان ریپنگ کےحوالے سے پہلےجاری کئے گئے احکامات کو منسوخ کردیا، اب مسافر کی مرضی ہوگی کہ وہ اپنے سامان کی ریپنگ کروائے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے مسافروں کے سامان ریپنگ کے حوالے سے نئے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھی کے ائِرپورٹس پر ریبنگ کرانے کے لازمی احکامات منسوخ کردیئے، تمام ائیرپورٹس پر مسافر اپنی صوابدید پر سامان کی ریپنگ کراسکیں گے۔

- Advertisement -

مسافروں سے ائیرپورٹس پر زور زبردستی ریپنگ نہیں کرائی جاسکتی، مسافر اپنی صوابدید پر ریپنگ کراسکتے ہیں، اس حوالے سے پشاور، لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس سمیت دیگر ائیرپورٹس منیجرز کو ڈائریکٹر کمرشل کی جانب سے تحریری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک جانے والےمسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار

نئے احکامات جاری ہونے کے بعد مسافر اپنی مرضی سے ریپنگ کراسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سی اے اے نے اس حوالے سے17جولائی کو احکامات جاری کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں