اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

دوران کھیل کھلاڑی ہلاک، موت سے چند لمحے قبل کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط میں سخت مقابلے سے بڑھنے والی دل کی دھڑکن جان لے گئی بیڈمنٹن کورٹ میں نوجوان کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

موت زندگی کی اٹل حقیقت ہے۔ یہ کب، کہاں اور کس حالت میں آجائے کوئی نہیں جانتا۔ کبھی موت خوشی کو ماتم میں بدل دیتی ہے تو کبھی کھیل کے میدان ہی موت انسان کا ہاتھ تھام لیتی ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا عمان کے درالحکومت مسقط میں جہاں بیڈمنٹن کورٹ میں سخت مقابلے سے بڑھنے والی دل کی دھڑکن جان لے گئی۔ دوستوں کے ہمراہ پریکٹس کرنے کے دوران کھلاڑی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

- Advertisement -

کھلاڑی کی دوران کھیل دل کا دورہ پڑنے سے گرنے اور ہلاک ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند کھلاڑی بیڈمنٹن کورٹ میں پریکٹس کر رہے ہیں کہ ان میں سے اچانک ایک کھلاڑی فرش پر گر جاتا ہے۔ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک نوجوان کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔ 38 سالہ شخص کا نام تو ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا۔

یاد رہے کہ کھیل کے میدانوں میں دوران کھیل حادثاتی یا اچانک موت کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

گزشتہ سال کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری میچ کے دوران ایک نوجوان کھلاڑی رضوان جاں بحق ہو گیا تھا۔ رضوان بیٹنگ کرکے واپس لوٹا تھا کہ دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں