جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

پلیئر آف دی میچ کو ملا ’’انڈوں کا تحفہ‘‘، کھلاڑی بھی ہکا بکا!

اشتہار

حیرت انگیز

کھیل میں سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو پلیئر آف دی میچ قرار دے کر نقد انعام دیا جاتا ہے مگر ایک کھلاڑی کو انڈوں کا تحفہ دیا گیا۔

کرکٹ ہو یا فٹبال یا پھر ہاکی۔ ٹیم گیم میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی بہترین کارکردگی کے صلے میں اس کو نقد انعام سمیت دیگر قیمتی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

تاہم ایک میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والا کھلاڑی اس وقت حیرت زدہ رہ گیا، جب اس کو نقد یا قیمتی انعام کے بجائے انڈوں کا کریٹ تحفے میں پیش کیا گیا۔

یہ منفرد اور دلچسپ واقعہ ناورے میں پیش آیا۔ جہاں فٹبال میچ کے دوران گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تاہم جب جان ڈی بوئر پوڈیم پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے گئے تو ان کے ہاتھ میں چیک یا شیلڈ کے بجائے انڈوں کے چار کریٹ تھما دیے گئے۔

گول کیپر کے ساتھ مداح بھی یہ تحفہ پا کر حیران رہ گئے۔

کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریٹ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کرنے کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

واضح رہے کہ فٹبال میں پلیئر آف دی میچ کو پہلی بار انڈے تحفے میں نہیں دیے گئے۔ اس سے قبل 2023 میں زیمبین فٹبال لیگ میں مین آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو بھی 5 انڈے کے کریٹ انعام میں دیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں