لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل ہائی پرفامنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ کھلاڑی سیکھ رہے ہیں، وقت کے ساتھ بہتری آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم نےاچھی کرکٹ کھیلی، شان مسعود کا آغاز اچھا تھا جبکہ محمد رضوان کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔
انہوں نے کہا کہ اظہر علی، اسد شفیق سینئر کھلاڑی ہیں، ٹیم کے لیے پرفارم کر چکے ہیں، وسیم خان کی سوچ مثبت لگی جس کے بعد پی سی بی میں آنے کا فیصلہ کیا، جب مجھے پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفامنس سینٹر(NHPC) کے لیے بیٹنگ کوچ کی آفر کی تو میں نے رضامندی ظاہر کی۔
محمد یوسف نے شعیب اختر کو کیا مشورہ دیا
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے جن سابق کھلاڑی کی تقرری کی وہ بہت قابل ہیں، کھلاڑیوں پر محنت کرنا کوچز کا کام ہے، گراؤنڈ میں کھلاڑی صلاحیت دکھاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹسمین کو میچ کے دوران مختلف مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے، اپنی کوچنگ میں جونیئرز کھلاڑی پر کام کروں گا، پی سی بی کا ملازم ہوں، پی سی بی کا جو فیصلہ ہوگا مجھے منظور ہوگا۔