جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑے کھلاڑی انجریز کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کئی نامور کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں اور ان کی میگا ایونٹ میں شمولیت غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔

جیسے جیسے آئی سی سی کا بڑا ایونٹ قریب آتا جارہا ہے کہ ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہوتی جارہی ہیں اور شائقین کا جوش و خروش میں بڑھتا جارہا ہے۔

بڑے ٹورنامنٹ کے بڑے کھلاڑی اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جن کی شمولیت ان کی ٹیموں کے لیے اہم ہے۔

- Advertisement -

پیٹ کمنز

پیٹ کمنز کی انجری کے سبب ان کی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

جارج بیلی نے بتایا ہے کہ پیٹ کمنز پیرنٹل چھٹیوں پر ہے تاہم انہوں نے حتمی طور پر نہیں بتایا کہ کمنز چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

چیف سلیکٹر کے مطابق پیٹ کمنز کے تخنے میں تھوڑا سا زخم ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اگلے ہفتے یا اس کے بعد اس کا اسکین ہوگا اور ہمیں اس کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔

سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسٹیون اسمتھ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

جوش ہیزل ووڈ

تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کو بھارت سیریز کے دوران پنڈلی کی انجری کے بعد چیمپئنز ٹرافی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

صائم ایوب

جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہونے والے پاکستان کے ہونہار نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ ان کا پہلا چیک اپ ہو چکا ہے اور آج اس کی رپورٹ آنی ہے۔

صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں، جہاں گزشتہ روز کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک پاؤں اور ٹخنوں کے سرجن جیاسیلان نے انکا چیک اپ کیا تھا۔

جسپریت بمراہ

بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اب بھی کمر کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کی تھی۔

بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر کلدیپ یادیو کمر کی انجری کے بعد مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

سومیا سرکار

سومیا سرکار انگلی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شمولیت کے حوالے سے بنگلادیشی ٹیم پرُامید ہے۔

جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی

جنوبی افریقہ کی تیز رفتار جوڑی جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی بھی کمر کی انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے بحالی کے مراحل میں ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی شیڈول

چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ ایونٹ میں 8 ٹیموں کے درمیان 15 میچز ہوں گے۔ بھارت نے فائنل کیلیے کوالیفائی نہ کیا تو ایونٹ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔

آئی سی سی نے بتایا کہ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی، ایونٹ کے فائنل کیلیے اضافی دن بھی رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں