قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی اظہر علی نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف رنز بناؤ تو اس کو مانتے نہیں اور اگر پرفارم نہ کرو تو کہتے ہیں زمبابوے کیخلاف بھی ناکام ہوگئے۔
زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ کیرئیر کی اٹھارویں سنچری اسکور کرنے والے اظہر علی نے صحافیوں سے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ اپنی سنچری سے مطمئن ہوں بطور سینئر کھلاڑی کوشش ہوتی ہے سب کو ساتھ لے کر چلوں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ سنچری کو بڑی اننگز میں تبدیل کروں لیکن بدقسمتی سے 126 رنز پر آؤٹ ہوگیا تاہم اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
سینئر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ زمبابوے کیخلاف کھیلتے ہوئے دباؤ ہوتا ہے رنز بناؤ تو اس کو مانتے نہیں اور اگر پرفارم نہ کرو تو کہتے ہیں زمبابوے کیخلاف بھی ناکام ہوگئے۔
اظہرعلی نے ٹیسٹ کیریئر کی 18ویں سنچری اسکور کی وہ 126 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم 2 اور فواد والم 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عابدعلی ٹیسٹ نے کیریئر کی تیسری سنچری بنائی اور وہ 118 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔