اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’تاج محل شاہ جہاں نے تعمیر نہیں کیا‘؛ بھارتی عدالت میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو سینا نے سنگِ مرمر سے بنی تاریخی عمارت تاج محل کی تعمیر سے متعلق درخواست انوکھی منطق کے ساتھ دہلی ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندو سینا کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ تاج محل شاہ جہاں نے تعمیر نہیں کیا لہٰذا کتابوں میں اس متعلق درستگی کیلیے حکم جاری کیا جائے۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ راجہ مان سنگھ کے محل کو گرائے جانے اور اسی جگہ پر تاج محل کی تعمیر کا کوئی تاریخی ثبوت موجود نہیں ہے۔

- Advertisement -

اس میں استدعا کی گئی کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو تاج محل کی عمر کے بارے میں تحقیقات کرنے اور راجہ مان سنگھ کے محل کی موجودگی کے بارے میں تحقیقات کرنے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ راجہ مان سنگھ کا محل اسی زمین پر موجود ہے جہاں آج تاج محل قائم ہے، راجہ مان سنگھ کی حویلی پہلے سے موجود تھی اور تاج محل کی تعمیر کیلیے جگہ بنانے کیلیے اس حویلی کو منہدم کیے جانے کا کوئی ثبوت نہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ شاہ جہاں کے مختلف درباری تاج محل کی تعمیر کرنے والے کا نام نہیں بتا رہے لہٰذا یہ بالکل واضح ہے کہ راجہ مان سنگھ کی حویلی کو منہدم نہیں کیا گیا تھا بلکہ صرف تاج محل کی موجودہ شکل بنانے کیلیے اس میں ترمیم اور تزئین و آرائش کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں