اسلام آباد : سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا 9 حلقوں میں الیکشن لڑنے کا معاملہ چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 9 حلقوں میں الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
شہری آصف محمود نے عمران خان کیخلاف درخواست دائر کی ، درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور الیکشن کمیشن فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، عمران خان قومی اسمبلی کا پہلے بائیکاٹ کر چکے ہیں۔
دائر درخواست میں کہنا تھا کہ 9حلقوں سے الیکشن جیت گئے تو ایک سیٹ رکھنا ہوگی، عمران خان کی چھوڑی 8نشستوں پر دوبارہ ضمنی الیکشن ہوگا۔
شہری نے کہا عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنا بد نیتی اورخلاف آئین ہے، استدعا ہے عمران خان کو نو حلقوں سے الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔