پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایران میں بیک وقت 30 دھماکوں کی سازش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے بیک وقت 30 دھماکوں کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے 30 دھماکوں کو ناکام بنا دیا ہے جو افراتفری پھیلانے کے لیے تہران میں ایک ساتھ ہونے کا منصوبہ تھا۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق 30 دہشت گردانہ دھماکے پُرہجوم شہر کے مراکز میں کیے جانے تھے لیکن سب کو ناکام بنا دیا گیا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ تہران، البرز اور مغربی آذربائیجان صوبوں میں چھاپوں کے دوران منصوبہ بند حملوں کے سلسلے میں 28 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی منصوبہ بندی ملک کی سیکورٹی اتھارٹی کو توڑنے، ملک کی غیر مستحکم بنانے، معاشرے میں مایوسی اور خوف کے بیج بونے اور گزشتہ سال کے فسادات کی برسی کے عین موقع پر افراتفری اور مظاہروں کو بھڑکانے کی ساز تھی۔

وزارت انٹیلی جنس نے کہا کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کا تعلق داعش (ISIS) سے تھا اور ان میں سے کچھ کی "شام، افغانستان، اور عراق میں کردستان کے علاقوں سے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں