دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کا دوسرا مقابلہ آج پشاور زلمی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں کراچی کنگز اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد آج پشاوہ زلمی سے ٹکرائے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
بڑے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں کراچی کنگز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سے مقابلے کے لیے تیار ہے جہاں اسے شاہد آفریدی جیسے تجربہ کار اور عماد وسیم جیسے باصلاحیت قیادت کی خدمات حاصل ہے۔
کراچی کنگز پہلے معرکے کی فاتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے شاندار بالنگ، فیلڈنگ، بیٹنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں 19 رنز سے شکست دی تھی، کپتان عماد وسیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں مخالف ٹیم کو 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی کراچی کے باؤلرز کے آگے زیادہ دیر تک ٹک نہیں پایا، شاہد آفریدی نے سرفراز الیون کے سب سے نمایاں اسکورر عمر امین کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔
کراچی کا لالا، سب سے نرالہ، شاندار کیچ کے بعد لاجواب انٹرویو
یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں چھ ٹیمیں مدمقابل ہیں، ٹرافی کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے. یہ ٹورنامنٹ 24دنوں پر محیط ہے، جس کے دوران 34 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔