منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج سہ پہر کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج سہ پہر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ پورٹ قاسم پروائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تقریب میں شرکت کرینگے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباس کل نیوی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

امکان  ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے، جس میں صوبہ سندھ سے متعلق اہم معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا اور گذشتہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 23 واں اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔


مزید پڑھیں : نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بحرہند میں بڑھتی ایٹمی سرگرمیوں پراظہار تشویش


اجلاس میں اتھارٹی کوعلاقائی سیکیورٹی اوردرپیش چیلنجزپربریفنگ دی گئی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشوں سے آگاہ کیا گیا اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں نیوکلیئر سیکیورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اطمینان کااظہار کیا۔

اجلاس میں پاکستان کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہا کرتے ہوئے ہرطرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں