منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس: قومی اداروں سے متعلق اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف قومی اداروں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر بات کی گئی اور کلیدی پوسٹوں پر تعیناتیاں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری کو زیر غور لایا گیا۔

اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل صادق علی پاکستان آرڈیننس فیکٹریزبورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا، دوسری جانب ڈی جی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے لئے ڈاکٹر خاور صدیق کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوافغان صدارتی محل میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

جبری گم شدگیوں کے انکوائری کمیشن میں مزید ایک رکن کی منظوری دی جائے گی جب کہ ملزم یاسین ولد غلام حسین کی یو اے ای حوالگی کا بھی فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں 54 اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری، نیشنل لائبریری پاکستان اورکیوبا میں تعاون کے فروغ کے لئے ایم اویو کی اجازت، ٹرانسپورٹ ریسرچ سینٹر اور چائنا ہائی وے ٹرانسپورٹیشن سوسائٹی میں ایم اویوکی اجازت، ون بیلٹ ون روڈ سے متعلق اسٹڈی کرانے کے لئے ایم او یو کی اجازت دی گئی، وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وفاقی کابینہ اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ کے قیام کی منظوری

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک، بینکنک کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈزکو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں